دنیا
13 ستمبر ، 2012

بن غازی میں سفیر کی ہلاک: امریکا نے 2جنگی جہاز لیبیا روانہ کردیئے

بن غازی میں سفیر کی ہلاک: امریکا نے 2جنگی جہاز لیبیا روانہ کردیئے

واشنگٹن … سفیر سمیت 4 اہلکاروں کی ہلاکت پر امریکا نے 2 جنگی جہازلیبیا روانہ کردیئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق توہین آمیز فلم کے خلاف بن غازی میں مظاہرے کے دوران امریکی قونصل خانے پر حملے میں ایک سفیر سمیت 4 اہلکاروں کی ہلاکت پر امریکا نے اپنے 2 جنگی جہاز لیبیا روانہ کردیئے ہیں۔ بن غازی میں 11 ستمبر کو مشتعل افراد نے امریکی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا جس میں امریکی سفیر اور 3 سفارتی اہلکار مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ لیبیا سمیت مصر اور دیگر ممالک میں توہین آمیز فلم سے متعلق امریکا کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :