دنیا
13 ستمبر ، 2012

یمن میں توہین آمیز فلم کیخلاف مظاہرین کا امریکی سفارتخانے پر حملہ

 یمن میں توہین آمیز فلم کیخلاف مظاہرین کا امریکی سفارتخانے پر حملہ

صنعاء… یمن میں توہین آمیز فلم کیخلاف مظاہرین نے امریکی سفارتخانے پر حملہ کیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مظاہرین توہین آمیز فلم کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے بعد وہ منشتر ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ توہین آمیز فلم کے خلاف مصر اور لیبیا میں بھی پر تشدد مظاہرے ہوئے جبکہ بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں امریکی سفیر سمیت 4افراد ہلاک کر دیئے گئے تھے۔

مزید خبریں :