دنیا
13 ستمبر ، 2012

خطے میں غیرملکی فوجیوں کی موجودگی سے دہشتگردی کو فروغملے گا ،ایران

آستانہ…ایرانی وزیرخارجہ علی اکبرصالحی نے کہا ہے کہ خطے میں غیرملکی فوجیوں کی موجودگی سے دہشت گردی کوفروغ حاصل ہوگا اورامن وامان کی صورتحال پیدا ہوئی ۔ آستانہ میں ایشیا میں روابط کے فروغ اور اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں وزراء خارجہ کی چار روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیرملکی فوجیوں کی امن وسلامتی کی بحال کے بہانے خطے میں موجودگی سے عدم استحکام پیدا ہورہا ہے اوراس کے علاوہ نفرت وتشدد ‘ دہشت گردی اورانتہاپسندی کو فروغ مل رہا ہے ۔شام کے حوالے سے صالحی نے کہاکہ شام کے دوست ممالک کو مسئلے کے حل کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اور شام کے مسئلے کا حل صرف اور صرف فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے۔ ایٹمی پروگرام پر اسرائیلی حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران پر کسی قسم کی جارحیت بین الاقوامی قانون ‘ اقوام متحدہ کے منشور اورایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔

مزید خبریں :