13 ستمبر ، 2012
برلن…جرمن وزیردفاع تھامس ڈی میزاری نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر کسی قسم کا حملہ غیردانشمندانہ اقدام ہوگا جس کے پورے خطے پراثرات مرتب ہوں گے۔ برلن میں اسرائیل یورپ ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل پرزوردیاکہ وہ اس قسم کی مہم جوئی سے باز رہے کیونکہ کسی بھی قسم کے غلط اقدام سے پورا خطے اس کی لپیٹ میں آجائے گا ۔ بلکہ پوری دنیاپراس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ تھامس ڈی میزاری نے ایران پرحملے سے ایران کے ساتھ نئے اتحاد جنم لیں گے اور یہ ایک خطرناک جنگ کی صورتحال اختیار کرلے گی ۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کو اس کے ایٹمی پروگرام سے روکنے کیلئے حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔