10 فروری ، 2012
اسلام آباد … ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے اجلاس میں الیاس بلور کے بیان کو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ،ایم کیو ایم الیاس بلور کے بیان کی بھرپور مذمت کرتی ہے ،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سیاست میں جمہوریت کے بجائے طاقت کا رویہ آگیا تو بہت برا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ آج کی دنیامیں کوئی کسی کو نکیل نہیں ڈال سکتا، آئینی ترمیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 20ویںآ ئینی ترمیم پرپارلیمنٹ میں بات کی ہے،ہم نے رضا ربانی اورخورشید شاہ سے بھی بات کی ہے۔