پاکستان

وزیراعظم عمران خان کل اپنے پہلے دورہ افغانستان پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورہ پر افغانستان جائیں گے جس کی تصدیق دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی ہے۔ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ افغانستان انتہائی اہم نوعیت کا ہے، وزیراعظم دورہ افغانستان میں افغان امن عمل، دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم تجارت، راہدری، دوطرفہ معاشی تعاون پر بھی افغان حکام سے مذاکرات کریں گے۔

ترجمان دفتر  خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ سیکرٹری خارجہ اور دیگر سینیئر حکام بھی وزیراعظم عمران خان کے وفد میں شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :