Time 20 نومبر ، 2020
پاکستان

آزاد کشمیر حکومت کا ایل او سی شہداء کے خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید کے لواحقین کو 3 ہزار روپے فی کس ماہانہ ملیں گے: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

حکومتِ آزاد کشمیر نے شہداء کے خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد کو ریلیف پیکج دیا جائے گا اور شہداء کے لواحقین کو 3 ہزار روپے فی کس ماہانہ ملیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہید کی بیوہ دوبارہ نکاح تک اعزازیہ حاصل کرسکے گی جبکہ نابالغ بچے 25 سال کی عمر تک شہادت اعزازیہ حاصل کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے باعث کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ شہداء میں پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :