پاکستان
Time 23 نومبر ، 2020

صنعتی اور کاروباری طبقے نے گیس کی قیمت 79 روپے فی یونٹ بڑھانے کی مخالفت کر دی

فوٹو: فائل

صنعتی اور کاروباری طبقے نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فی یونٹ قیمت 79 روپے بڑھانے کی مخالفت کر دی۔

وائس چیئر مین اوگرا نورالحق کی سربراہی میں سوئی سدرن کی درخواست کی ورچوئل سماعت اسلام آباد میں ہوئی۔

ایم ڈی سوئی سدرن نے سماعت میں بتایا کہ کمپنی کے مالی حالات خراب ہیں، کمپنی 28 ارب روپے سے زیادہ خسارے کا شکار ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنماؤں اور نمائندوں نے کہا کہ دو سال تک گیس کی قیمت نہ بڑھائی جائے، گیس قیمت بڑھانے کی بجائے کمپنی اپنے نقصانات کم کرے۔

کاروباری برادری نے کہا کہ سوئی سدرن کے حالات خراب ہیں تو کورونا کے باعٺ صنعتی شعبے کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں جب کہ اپٹما کی طرف سے بھی گیس قیمت میں اضافے کی مخالفت کی گئی۔

اوگرا نے سوئی سدرن کی گیس قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر کمنٹس کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو مزید دو روز کا وقت دے دیا۔

وائس چیئرمین اوگرا نے کہا درخواست اور اسٹیک ہولڈرز کے کمنٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دیں گے۔

مزید خبریں :