14 ستمبر ، 2012
لندن…لندن میٹرو پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ عمران فاروق آزادانہ طور پرسیاسی کیریئر شروع کرنا چاہتے تھے۔ جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو عمران فاروق کے سیاسی عزائم سے متعلق معلوم تھا اور عمران فاروق کے قاتل نہیں چاہتے تھے کہ وہ سیاست میں آئیں ۔لندن میٹرو پولیس کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران فاروق آزادانہ طور پرسیاسی کیریئر شروع کرنا چاہتے تھے۔لندن میٹرو پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کے بارے میں معلومات دینے پر20ہزار پاوٴنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔تحقیقات کے مطابق عمران فاروق نے جولائی 2010 میں سوشل میڈیا پروفائل متعارف کرائی تھی۔لندن میٹرو پولیس نے عمران فاروق کے قتل کی تفتیش پرلوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔