14 ستمبر ، 2012
کراچی… سندھ کے وزیر صنعت و تجارت روٴف صدیقی نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ روٴف صدیقی کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کو بھجوادیا ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے بعد ، جس میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ نے 260کے قریب افراد کی جان لے لی تھی، روٴف صدیقی سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ایک بیان انہوں نے کہا کہ سانحہ کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے استعفیٰ دینا ضروری سمجھتا ہوں۔