Time 26 نومبر ، 2020
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر کابینہ کی سفارشات کی منظوری دیدی۔

ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 5 روز کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔

کابینہ ممبران سے منظوری کے بعد سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کے انتقال کے باعث دی گئی تھی اور اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پیرول پر رہائی شہباز شریف اور حمزہ کا قانونی حق ہے تاہم دونوں کو بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے سے ایک روز قبل رہا کیا جائے گا۔ 

مزید خبریں :