پاکستان
14 ستمبر ، 2012

آگ لگنے کے بعد اہم شخصیت نے ہمیں چلے جانے کو کہا،راشد بھائیلہ

آگ لگنے کے بعد اہم شخصیت نے ہمیں چلے جانے کو کہا،راشد بھائیلہ

لاڑکانہ… بلدیہ ٹاوٴن میں آتشزدگی کی شکار فیکٹری کے مالک راشد بھائیلہ کی ایک ہفتے کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ راشد بھائیلہ کی ضمانت صدرسندھ لاڑکانہ بنچ جسٹس حسن اظہر نے منظور کی۔ اپنی ضمانت کے موقع پر راشد بھائیلہ کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں جاں بحق و زخمی ہونیوالے میرے اپنے ورکرز تھے جس کا دلی صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری ولیبر قوانین کی مطابق جاں بحق افراد کے ورثا وزخمیوں کو ادائیگیاں کی جائینگی، عبوری ضمانت اس لیئے حاصل کی تاکہ کارکنوں کے غم میں شریک ہوسکیں۔ راشد بھائیلہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاع گودام میں آگ لگنے کی تھی، فائر بریگیڈ ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آگ لگنے کے بعد میں اوربھائی شاہد رات 12 تک موقع پر موجود رہے تاہم اسی دوران ایک شخصیت نے ہم دونوں کو وہاں سے چلے جانے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس شخصیت کوپہچان سکتا ہوں تاہم ابھی اس کا نام نہیں بتاسکتا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فائر بریگیڈ کاعملہ مرکزی دروازے،گودام میں لگی آگ بجھانے سے گریز کرتا رہا، ہم خود بھی واقعے کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں تاکہ وجوہات کا علم ہوسکے۔

مزید خبریں :