پاکستان
14 ستمبر ، 2012

عمران فاروق نئی سیاسی جماعت بنانا چاہتے تھے، قاتل مخالف تھے،پولیس

عمران فاروق نئی سیاسی جماعت بنانا چاہتے تھے، قاتل مخالف تھے،پولیس

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے،لندن پولیس کے مطابق وہ نیا سیاسی کیریئرشروع کرناچاہتے تھے،اس سلسلے میں وہ پاکستان کی نئی سیاسی جماعت بھی بناناچاہتے تھے،تاہم انکی نئی سیاسی جماعت کے نام کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملی ہے،پولیس کے انکشاف کے مطابق وہ سیاسی طور پر متحرک ہونا چاہتے تھے اور لوگوں سے رابطے کررہے تھے ،تاہم انکے قاتل اسکے مخالف تھے،پولیس نے مزید کہا کہ لوگوں کو قتل کے حوالے سے معلومات دینے میں خدشات ہوسکتے ہیں۔جیو نیوز کے لندن میں موجود نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق میٹروپولیٹئن پولیس کا کہنا ہے کہ اسکے پاس5500صفحات پرمشتمل تحقیقاتی دستاویزموجود ہیں۔جبکہ اب پولیس نے 3ہزار200افراد سے پوچھ گچھ کی ہے،لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے مزید بتایا کہ اس اہم اور ہائی پروفائل قتل کیس میں گھرگھرجاکرمعلومات حاصل کیں،جبکہ لوگوں نے بھی ہم سے رابطہ کیا اور ہمیں معلومات دیں،ہم نے لوگوں سے رابطہ کیااورشواہداکھٹے کیے،پولیس کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس 8میں افرادزیر تفتیش ہیں،جن سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف علاقوں سے ہزاروں گھنٹوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے


مزید خبریں :