حکومت کا چیئرمین اوگراکی تعیناتی کیلئےقواعد میں تبدیلی کافیصلہ

چیئرمین اوگرا کی تعیناتی 4 سال کے لیے کی جائے گی اور صرف پاکستانی شہری ہی اس عہدے کے اہل ہوں گے،ذرائع،فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کےلیےقواعد میں تبدیلی کافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین اوگراکے لیے عمرکی کم سےکم57 سال کی حد ختم کرکے 61 سال کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے چیئرمین اوگرا کی تنخواہ 15 لاکھ روپے ہوگی اور چیئرمین اوگراکی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل پر کی جائے گی۔

چیئرمین اوگراکے لیے تعلیمی قابلیت کم سےکم ماسٹر ڈگری اور تجربہ 20 سال رکھا گیا ہے،چیئرمین اوگرا کی تعیناتی 4 سال کے لیے کی جائے گی  اور صرف پاکستانی شہری ہی اس عہدے کے اہل ہوں گے۔

 خیال رہےکہ چیئرمین اوگرا کا عہدہ17 جولائی 2020 سے خالی ہے، وفاقی حکومت نے پہلے چیئرمین اوگرا کی تعیناتی منسوخ کی تھی اور اب دوبارہ چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کاعمل شروع کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :