پاکستان
14 ستمبر ، 2012

خاتون کی فیکٹری میں موجودگی کی اطلاع:مشتعل لواحقین نے سیل توڑدی

خاتون کی فیکٹری میں موجودگی کی اطلاع:مشتعل لواحقین نے سیل توڑدی

کراچی… بلدیہ ٹاوٴن میں جلنے والی فیکٹری کے باہر مشتعل متاثرہ افراد نے نے فیکٹری کامرکزی دروازہ توڑدیا۔ان لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری رشتے دار خاتون نے جو فیکٹری کے اندر موجود ہے ہمیں فون پربتایا ہے کہ وہ فیکٹری میں زندہ ہے،اسے باہرنکالاجائے۔بتایا جاتا ہے کہ حادثے میں لاپتاہونیوالے افراد کے لواحقین نے سیل شدہ فیکٹری کادروازہ توڑڈالا تاہم اس موقع پر وہاں موجود سرکاری حکام اور پولیس نے انھیں روکنے کی کوشش کی جس پر ہاتھا پائی کی نوبت بھی پیش آئی۔ان لواحقین کا مطالبہ تھا کہ ریسکیوعملے کوبلایاجائے یاہمیں اندرجانے دیاجائے۔تاہم کافی بحث وتمحیص کے بعدحکام نے ان افراد کی کیفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور انکی تسلی کیلیے انھیں اس بات کی اجازت دیدی اور کہا کہ وہ اہلکاروں کے ساتھ اپنے دس افراد بھیج دیں تاکہ مذکورہ خاتون کو تلاش کیا جاسکے ۔حکام نے اس موقع پر جیو نیوز کے نمائندے طلحہ ہاشمی کو بتایا کہ اس بات کے امکانات کم ہی ہے کہ کوئی اندر موجود تاہم انکی تسلی کیلیے ہم نے اجازت دیدی ہے۔

مزید خبریں :