پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2020

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔

کئی روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ مہلک وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے پر سب کے شکر گزار ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ میں 16 نومبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 17 روز تک قرنطینہ میں رہے، اس دوران وہ گھر سے ہی دفتری امور سرانجام دیتے رہے۔

مزید خبریں :