Time 03 دسمبر ، 2020
پاکستان

گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی: کورونا وائرس کے بڑھتےکیسز کے بعد ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے کےمطابق گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہے جب کہ لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے بھی مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاون  نافذ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 2 تا 16 دسمبر جاری رہے گا اور  اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیزپرسختی سےعمل کرایا جائے گا جب کہ متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ، فارمیسی اورضروری اشیاء کےاسٹورزکھلیں گے۔

مزید خبریں :