پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2020

پشاور: بی آر ٹی میں بغیر ماسک کے سفر کرنے پر پابندی عائد

پشاور:  کورونا کی دوسرے لہر کے باعث بس ریپڈ ٹرانزٹ( بی آر ٹی)  میں بغیر ماسک کے سفر کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسرے لہر کے باعث بغیر ماسک کے بی آر ٹی بس میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی چنانچہ مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کا خیال رکھے۔

ترجمان کے مطابق بی آر ٹی ویجیلینس ٹیمیں کورونا ایس او پیز کو یقینی بنائیں گی ،مسافروں سے اپیل ہے کہ بی آر ٹی بس میں سفر کرنے والے ماسک لازمی پہنیں جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسافروں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :