پاکستان
15 ستمبر ، 2012

آسٹریلیا سے لائی گئی بھیڑوں کاگوشت صحت کیلئے نقصاندہ ہے،رپورٹ

آسٹریلیا سے لائی گئی بھیڑوں کاگوشت صحت کیلئے نقصاندہ ہے،رپورٹ

کراچی… سندھ پولٹری حکام کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے لائی گئی بھیڑوں کاگوشت انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک کے اعلیٰ حکام میں اس رپورٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی۔سندھ پولٹری حکام کے مطابق80 بھیڑوں کے خون اور 9کے منہ کے نمونے لیے گئے تھے جنہیں ٹنڈو جام ،اسلام آباد میں لائیواسٹاک کی لیباریٹریز بھیجے گئے،بھیڑوں کے لئے گئے تمام نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ۔سندھ پولٹری حکام کے مطابق بھیڑوں سے بیماری دوسرے جانوروں کومنتقل ہو سکتی ہے۔آسٹریلوی بھیڑوں کاگوشت صحت کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔

مزید خبریں :