شادی کے روز ہی کورونا میں مبتلا ہونیوالی دُلہن کی انوکھے انداز میں شادی

—اسکرین گریب

کورونا وبا کے دوران کئی لوگوں نے اپنی شادی کی تقریب منسوخ کر دی تو کسی نے سادگی سے ہی اپنی شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

حال ہی میں بھارتی ریاست راجستھان میں ایک دلہن کا شادی کے روز ہی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے تقریب منسوخ کرنے کے بجائے اسی روز شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے کلواڑا کووڈ سینٹر میں عروسی لباس کے بجائے حفاظتی لباس پہنا اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے تمام تر رسومات کی ادائیگی حفاظتی لباس پہنے ہوئے ہی کی جب کہ دلہے نے حفاظتی لباس کے اوپر سر پر کُلا بھی پہن رکھا تھا۔

شادی کی تقریب حکومت کی جانب سے بتائے جانے والے کورونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت ہی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :