Time 07 دسمبر ، 2020
پاکستان

غلطی سے ایل او سی عبورکرنے والی دو بہنیں پاکستانی حکام کے حوالے

غلطی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبورکرنے والی 2 بہنوں کو راولاکوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

گزشتہ روز آزادکشمیر کے علاقے عباس پور کی 2 بہنیں ثناء زبیر اور لائبہ زبیر غلطی سے   ایل او سی پار کرکے مقبوضہ کشمیر چلی گئیں تھیں جہاں انہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا۔

تاہم آج دو دونوں بہنوں کو بھارتی حکام  نے راولاکوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جبکہ دونوں بہنوں کی عمریں 13 اور 17 سال ہیں۔ 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے طےشدہ طریقہ کارکے تحت لڑکیوں کی واپسی کا معاملہ بھارتی حکام سے اٹھایا تھا۔

مزید خبریں :