Time 08 دسمبر ، 2020
پاکستان

وفاقی حکومت نے پاک نیوی میں 2 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کی اجازت دے دی

پاکستان نیوی نے 2236 خالی اسامیوں پر بھرتی کی اجازت مانگی تھی— فوٹو: فائل 

وفاقی حکومت نے پاکستان نیوی میں 2 ہزار 236 نئی بھرتیوں کی اجازت دے دی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھرتیوں کیلئے فوری این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نیوی نے 2236 خالی اسامیوں پر بھرتی کی اجازت مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاک نیوی میں گریڈ ایک سے 15 تک کا سویلین اسٹاف بھرتی کیا جائے گا جن میں سے 243 ہائیر فارمیشن سویلین اور 1993 لوئر فارمیشن سویلین اسٹاف بھرتی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 6 ماہ کے اندر نئی بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبریں :