پاکستان
15 ستمبر ، 2012

کراچی:وزیراعظم کا دورہ سول اسپتال،سانحہ بلدیہ کے زخمیوں کی عیادت

کراچی:وزیراعظم کا دورہ سول اسپتال،سانحہ بلدیہ کے زخمیوں کی عیادت

کراچی…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ہفتے کی شب سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور منگل کی شام کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں جلنے والی گارمنٹ فیکٹری کے زخمیوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔انھوں نے اس موقع پر سندھ حکومت اور سول اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی اس افسوسناک واقعے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔بعد ازاں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون قومی سانحہ ہے،واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے،وفاقی حکومت اور ادارے تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔

مزید خبریں :