09 دسمبر ، 2020
پاکستان میں پسنی کے قریب انتہائی نایاب نسل کی 'ہیمپ بیک وہیل' کے جوڑے کو دیکھا گیا ہے۔
تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق ہیمپ بیک وہیل صرف یمن، عمان، بھارت اور پاکستان میں پائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہیل کا جوڑا ہے جو دنیا میں وہیل کی نایاب ترین نسل ہے۔
معظم خان کے مطابق حالیہ مشاہدہ کے مطابق دنیا میں صرف 100 کے قریب اس نسل کی وہیلز پائی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ دنیا کی واحد وہیل ہے جو کھانے اور نسل کو آگے بڑھانے کیلئے بحیرہ عرب کا رخ کرتی ہیں۔