دنیا
11 فروری ، 2012

امریکی سی آئی اے کی ویب سائٹ بند کردی،ہیکرز کا دعویٰ

امریکی سی آئی اے کی ویب سائٹ بند کردی،ہیکرز کا دعویٰ

واشنگٹن … ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے امریکی سی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ بند کردی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹرپرنامعلوم ہیکرگروپ نے لکھا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی ،سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی ویب سائٹ بند کردی ہے، اورہیکر نے پیغام میں CIA Tango Down لکھا ہے۔ یہ الفاظ امریکی اسپیشل فورسز استعمال کرتی ہیں جس کا مقصد ہوتا ہے دشمن کو ختم کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اب سی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ نہیں کھل رہی، اور اس معاملے پر سی آئی اے نے بھی کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے نامعلوم ہیکرز نے امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی ویب سائٹ بھی ہیک کی تھی۔

مزید خبریں :