پاکستان
16 ستمبر ، 2012

لوئر دیر: جندول میں بس کے قریب بم دھماکا، 10 افراد جاں بحق، کئی زخمی

لوئر دیر: جندول میں بس کے قریب بم دھماکا، 10 افراد جاں بحق، کئی زخمی

لوئر دیر … لوئر دیر کے علاقے جندول میں بس کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جندول کے علاقے بنڑھ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے جس میں مسافر وین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی ادارے جائے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں :