12 دسمبر ، 2020
لاہور: شاہی قلعے میں نوجوان نے رنجیت سنگھ کے مجسمےکا بازو توڑ دیا۔
جیونیوز کے مطابق واقعے پر سکیورٹی سپروائزرکی درخواست پر 18سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ لڑکے نے مجسمہ شاہی قلعہ میں لگانے پر اعتراض کیا اور ملزم نے جنگلہ پھلانگ کر مجسمے کا بازو توڑا۔