14 دسمبر ، 2020
بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ سیکٹر میں جان بوجھ کر سویلین آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سال کا ایک شخص زخمی ہو گیا جب کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگریزی کا بھرپور جواب دیا۔