پاکستان
16 ستمبر ، 2012

کراچی:مجلس وحدت المسلمین کا نیٹی جیٹی کے قریب احتجاج جاری

کراچی:مجلس وحدت المسلمین کا نیٹی جیٹی کے قریب احتجاج جاری

کراچی…گستاخانہ فلم کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں کی احتجاجی ریلی جو نیٹی جیٹی کے قریب امریکن قونصل تک جانا چارہی پولیس کے شدید مزاحمت کے باوجود امریکن قونصل خانے کے قریب تک پہنچ گئے ہیں اور مشتعل مظاہرین نے قونصل خانے پر پتھراؤ کررہے ہیں ۔ اس سے پہلے مظاہرین کو روکنے اور ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی ہے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جب کہ اس دوران شدید ہوائی فائرنگ بھی جاری رہی۔آنسو گیس کے استعمال سے میڈیا کو کوریج کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔فلم کے خلا ف ہونے والے مظاہرین اس کے باوجود مسلسل آگے بڑھتے جارہے ہیں، شرکاء کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے۔

مزید خبریں :