20 دسمبر ، 2020
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ منال خان نے مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں۔
اداکارہ منال خان کی جانب سے فی الحال والد کی بیماری کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی لیکن مداحوں سے صرف دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان اداکار احسن محسن سے بڑھتی قربتوں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا شکار رہ چکی ہیں۔