آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد کو دل میں تکلیف، اسپتال منتقل

سشانت کے والد کی اسپتال میں داخلے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رواں سال جون میں بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوے فلیٹ میں خودکشی کرلی تھی اور اس کے بعد ان کی خودکشی کی وجوہات کا تعین کرنےکیلئے تحقیقات کی گئی تھی۔

اس تحقیقات کی درخواست سشانت کے والد کے کے سنگھ نے ہی دی تھی تاہم اب ان کے والد کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

کے کے سنگھ کو دل کی تکلیف کے باعث بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ ان کی دیکھ بھال بیٹیاں کررہی ہیں۔

سشانت کے والد کی اسپتال میں داخلے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے جلد تحقیقات مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :