Time 24 دسمبر ، 2020
پاکستان

لاہور میں فنکشنل لیگ کے وفد اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور میں فنکشنل لیگ کے وفد اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں ملا، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کا پابند ہوں، حکومت حالات ٹھیک کرنا چاہتی ہے تو سازگار ماحول پیدا کرے۔

پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی نے جیل میں شہبازشریف سے ملاقات کی جس کیلئے پنجاب حکومت نے خصوصی اجازت دی ۔

فنکشنل لیگ نے ڈائیلاگ کے ذریعے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز دی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھاکہ پارٹی پالیسی کے تحت چلتا ہوں اور اس سے ہٹ کر کوئی قدم نہیں اٹھاسکتا ،حکومت حالات ٹھیک کرنا چاہتی ہے تو سازگار ماحول پیدا کرے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وفد کو کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

اس بارے میں محمد علی درانی کا کہناتھاکہ شہباز شریف پارٹی ڈسپلن کے ساتھ اپنی رائے بھی رکھتے ہیں، وہ پہلے بھی مفاہمت کی سیاست کرتے رہےہیں اورچاہتے ہیں ملکی حالات ٹھیک رہیں۔

محمد علی درانی نے ملاقات کے بعد کہاکہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ ’’وہ جیل میں بیٹھ کر کوئی کردار کیسے ادا کرسکتے ہیں؟‘‘

مزید خبریں :