Time 25 دسمبر ، 2020
پاکستان

پی پی کیجانب سے ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے معاملے پر شاہد خاقان اور مولانا کی ملاقات

شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نواز شریف کی ہدایت پر کی، ملاقات میں ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی— فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخاب اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نواز شریف کی ہدایت پر کی، ملاقات میں ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس امر پر مشاورت کی کہ پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے پر بضد کیوں ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مریم نواز نے بھی مولانا فضل الرحمان سے اس معاملے پر ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :