دنیا
18 ستمبر ، 2012

شکاگو : اساتذہ کا مذاکرات میں تعطل کے باعث ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ

شکاگو … امریکہ کے شہر شکاگو میں 29 ہزار اساتذہ نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں تعطل کے باعث ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شکاگو ٹیچرز یونین کی صدر کیرین لیویز نے کہا ہے کہ پبلک سکول انتظامیہ نے عارضی معاہدہ کے لئے مزید وقت مانگا ہے مگر اساتذہ یونین کی اکثریت ہڑتال جاری رکھنے کے حق میں ہے۔ سکول انتظامیہ اور یونین کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس لئے ہم اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تعلیمی اصلاحات کی وجہ سے ہمارے روزگار کو خطرات لاحق ہیں۔ ان اصلاحات کو واپس لیا جائے۔ واضح رہے کہ شکاگو شہر میں واقع تیسرے بڑے قومی پبلک سکول میں 29 ہزار اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں کئی ہفتوں سے ہڑتال کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :