18 ستمبر ، 2012
لندن … برطانیہ میں زیر حراست لوگوں کی شرح اموات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، صرف ایک سال کے دوران 230 قیدی جیلوں میں چل بسے۔ برطانوی محتسب برائے قید خانہ جات نائجل نیوکامن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ میں زیر حراست لوگوں کو جیل مینوئل کے تحت سہولیات نہ ملنے کے باعث قیدیوں کی شرح ہلاکت میں 2004ء کے بعد 15 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ سات سالوں کے دوران قیدیوں کی شرح اموات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، صرف گزشتہ ایک سال کے دوران 230 قیدی جیلوں میں چل بسے۔ محتسب نے زیر حراست لوگوں کی شرح اموات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگست میں قیدیوں تک رسائی کیلئے ایک کمیشن نے سروے کیا تھا جس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جیل میں گنجائش سے کئی گنا زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔