دنیا
18 ستمبر ، 2012

ایران کاجدید ڈرون طیارہ تیار کرنے کا اعلان

تہران… ایران نے ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جو 24 گھنٹے سے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے نے ایران کے انقلابی گارڈز کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ شہید 129 لڑاکا اور جاسوس دونوں مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اسے ڈرون طیاروں کی تیاری میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرون طیارہ سدید میزائل ساتھ لیجانے اور اپنے ہدف کو دور سے نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران نے دفاع کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے 2010ء میں ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے جاسوس طیارہ کرار کا تجربہ کیا تھا اور یہ طیارہ راکٹ و میزائل اور بم ساتھ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تیزی سے پرواز کرتا ہے۔

مزید خبریں :