دنیا
18 ستمبر ، 2012

جرمن چانسلر کا بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

برلن…جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اسلام مخالف فلم کیخلاف دنیا بھر میں شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برلن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے مذاہب کے پیروکاروں کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں اور اس سے اختلافات ختم ہونے کی بجائے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کا مقصد یہ ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے مذہبی فرائض اور عقائد بجا لائیں۔ انہوں نے تمام اختلافات پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں :