18 ستمبر ، 2012
ٹوکیو …جاپان کی اہم بڑی کمپنیوں نے بیجنگ میں اپنی تنصیبات پر حملوں کے بعد چین میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاپان کی بڑی کار ساز کمپنیوں ہنڈا اور ٹویوٹا اور الیکٹرانکس کمپنی پیناسونک نے چین کے مختلف شہروں میں جاپان مخالف مظاہروں اور جاپانی فیکٹریوں اور تنصیبات پر مظاہرین کے حملوں کے بعد اپنا کاروبار عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہنڈا اور ٹویوٹا کمپنیوں نے چنگ ڈاؤ میں اپنی فیکٹریوں پر مسلح حملوں کی اطلاع دی ہے۔ ادھر بیجنگ اور شنگھائی میں قائم کئی جاپانی سکول اور کالجوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین، جاپان اور تائیوان کے درمیان مشرقی چین کے سمندر میں و اقع جزائر پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے اور چین کے مختلف شہروں میں مسلسل کئی روز سے جاپان مخالف مظاہرے جاری ہیں۔