Time 31 دسمبر ، 2020
پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگ کے دونوں ارکان کے استعفے جعلی قرار دے دیے

اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگ کے دونوں ارکان کے استعفے جعلی قرار دے دیے۔

ن  لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی اور ڈاکٹرمحمد سجاد اعوان کے موصول ہونے والے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رولنگ دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رولنگ دی ہے کہ مرتضیٰ جاوید عباسی اور ڈاکٹر سجاد اعوان نے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دیا، موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رولنگ میں کہا گیا کہ دونوں اراکین نے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور اراکین نے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دیا،موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے۔

استفعوں پر کارروائی قانون ، قواعد ، گائیڈ لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی۔ استفعوں کی تصدیق نہیں ہو سکی لہٰذا ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔ 

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے استعفے اُن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پر 14دسمبر 2020کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔

مزید خبریں :