18 ستمبر ، 2012
ہمبنٹوٹا،سری لنکا… ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکانے زمبابوے کو جیت کے لیے 183کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل مہندا راجہ پکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ،سوریاوائیوا،ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانیوالے اس میچ کا ٹاس زمبابوے ٹیم کے کپتان برینڈن ٹیلر نے جیت کر میزبان آئی لینڈرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر سری لنکن ٹیم اپنے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے ،جس میں اسٹار بیٹسمین کمار سنگاکارا 44، جیون مینڈس 43اور دلشان 39قابل ذکر بیٹسمین تھے۔زمبابوے کے بولروں نے غیر متاثرکن بولنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور صرف کریمیرکے حصے میں ایک وکٹ آئی،جبکہ بقیہ تین آئی لینڈرز رن آؤٹ ہوئے۔