19 ستمبر ، 2012
لومے…فرانسیسی آئل کارپوریشن ایلف (ای ایل ایف) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر دھوکہ دہی کے الزام میں ابتدائی سماعت کیلئے توگو کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق چیف ایگزیکٹو آفیسو لوئک لی فلوک پریجنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے امارات کے تاجر کو دھوکہ دینے میں تعاون کیا تھا۔ لی فلوئک کو گزشتہ ہفتے آئیوری کوسٹ سے بیدخل کر کے توگو کے حوالے کر دیا گیا تھا جہاں وہ پولیس کے زیر حراست ہے۔ بدھ کو کیس کی ابتدائی سماعت کیلئے فرانسیسی چیف ایگزیکٹو افیسر پیلس ڈی جسٹس کی عدالت میں پیش ہوا جہاں جج نے اماراتی تاجر کی جانب سے ان پر مالی بدعنوانی کے الزامات پڑھ کر سنائے۔ تاجر عباسی ایوسٹ نے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پر 48 ملین ڈالر ہتھیانے کا الزام عائد کیا ہے۔ تار نے توگو کے سابق وزیر داخلہ کو کیس میں ملوث کیا ہے جسے گرفتار کیا جاچکا ہے۔