دنیا
19 ستمبر ، 2012

برطانیہ : بے گھر خاندان ، ایک سال میں 44 فیصد اضافہ

برطانیہ : بے گھر خاندان ، ایک سال میں 44 فیصد اضافہ

لندن … برطانیہ میں بے گھر خاندانوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 3 ہزار 960 خاندانوں کو مفت عارضی رہائش اور صبح کا ناشتہ فراہم کیا جارہ اہے۔ منگل کو برطانوی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جاری کردہ اعدادہ شمار کے مطابق برطانیہ میں عارضی عارضی گھروں میں رہائش پذیر بے گھر خاندانوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ سال 2011ء کے دوران 2 ہزار 750 بے گھر خاندانوں کو حکومت کی طرف سے مفت عارضی رہائش اور ناشتہ فراہم کیا گیا جبکہ رواں سال اس تعداد میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 ہزار 940 بے گھر خاندان عارضی سرکاری رہائش گاہوں میں پہنچے جن کو رات کو سونے اور صبح کا ناشتہ مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ فاؤنڈیشن کے مطابق حکومت نے بے گھر خاندانوں کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کر دی ہے اور فی خاندان کا ہفتہ وار خرچہ 500 پاؤنڈ فکس کر دیا ہے جس کے باعث آئندہ سال 2013ء میں مسائل بڑھ جائیں گے۔

مزید خبریں :