19 ستمبر ، 2012
تہران… ایرانی پارلیمنٹ کے سینئر رکن اسماعیل قوصری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایرانی صدر کی شرکت پوری دنیا تک ایرانی قوم کا پیغام پہنچانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں اسماعیل قوصری جو ایران کی نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں‘ نے کہا کہ رواں ماہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 67 واں اجلاس ہو رہا ہے جس میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد شرکت اور خطاب کریں گے۔ ایرانی صدر کے خطاب کے ذریعے ایرانی قوم کا پیغام عالمی برادری تک پہنچایا جائے گا۔ پیغام پہنچانے کا یہ بہترین موقع ہے۔