Time 05 جنوری ، 2021
پاکستان

کرک مندر واقعہ: آئی جی خیبرپختونخوا اپنے بیان سے پِھر گئے

اسلام آباد: آئی جی خیبرپختونخوا ثنا اللہ عباسی  سپریم کورٹ میں دیے گئے اپنے بیان سے پھر گئے۔

سپریم کورٹ میں کرک میں مندر جلائے جانے سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت کے دوران آئی جی کے پی ثناء اللہ عباسی نے پہلے عدالت میں کہا کہ اس جگہ جمعیت علمائے پاکستان کاجلسہ تھا جسے مولانا فضل الرحمان نے اسپانسرکیا۔

سماعت کے بعد جب صحافیوں نے آئی جی سے سوال کیا تو ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا نام نہیں لیا۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ میرے منہ سے غلطی سے مولانا فضل الرحمان کانام نکل گیا، میں مولانا فیض اللہ کہنا چاہ رہا تھا، جے یو پی کے جلسے کو وہاں کے مقامی مولانا فیض اللہ نے اسپانسر کیا۔

مزید خبریں :