پی آئی اے کا صرف ایک مسافر کے ساتھ بین الاقوامی پرواز کا نیا ریکارڈ

جیو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافر عبدالرزاق کو میت کے ہمراہ آنےکی خصوصی اجازت دی تھی،فوٹو: فائل

قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) نے صرف ایک مسافر کے ساتھ بین الاقوامی پرواز کا 'نیا ریکارڈ' قائم کردیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق گذشتہ اتوار کو  پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے - 9702 برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے ایک مسافر کو لےکر اسلام آباد پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق جہاز میں 371 مسافروں کی گنجائش تھی، مسافر کا تعلق گجرات سے بتایا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہےکہ مسافر کی درخواست پر حکومت نے انسانی بنیادوں پر پرواز کی اجازت دی تھی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کی لہر کے باعث پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں میں واضح کمی آئی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافر عبدالرزاق کو میت کے ہمراہ آنےکی خصوصی اجازت دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کی وجہ سے برطانیہ سے خالی جہاز پاکستان واپس لائے جاتے ہیں، اس سےقبل کورونا کے دوران کسی کو میت کے ہمراہ آنے کی خصوصی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :