پاکستان
21 دسمبر ، 2011

سندھ ہائیکورٹ میں جلسے سے متعلق غلط معلومات دی گئیں،تحریک انصاف

 سندھ ہائیکورٹ میں جلسے سے متعلق غلط معلومات دی گئیں،تحریک انصاف

سندھ ہائیکورٹ میں جلسے سے متعلق غلط معلومات دی گئیں،تحریک انصاف
کراچی…پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نعیم الحق کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے خود فون کرکے 25 دسمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی۔کراچی میں تحریک انصاف کی25دسمبرکوجلسہ گاہ سے متعلق ابہام کے بارے میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹربابراعوان کے ساتھی مصطفی لاکھانی ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں 25 دسمبر کو ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کی غلط معلومات فراہم کیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کل صبح سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ امید ہے سپریم کورٹ تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دیدے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 25 دسمبر کو جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔

مزید خبریں :