دنیا
Time 09 جنوری ، 2021

بھارت میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے ہماچل کے ضلع کنگرا میں رات 8 بجکر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر آگئے— فوٹو: فائل

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہماچل کے ضلع کنگرا میں رات 8 بجکر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر آگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حکام نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز کنگرا کے شمال مشرق میں تھا۔

کنگرا سے ملحقہ علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید خبریں :