بونی کپور کو فلم میں رنبیر کا والد بننے کے لیےکس نے راضی کیا؟

فائل:فوٹو

حال ہی میں ایک ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے کے بعد پروڈیوسر بونی کپور جلد ہی  ’لو رنجن نیکسٹ‘ مووی میں بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے والد کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بونی کپور کا کہنا تھا کہ جب لو رنجن  اور ٹیم فلم کا اسکرپٹ لکھ رہی تھی تو  رنبیر کپور کے والد کردار کا بونی کپور جیسے شخص کا تھا۔

بونی کپور نے کہا کہ لو رنجن نے اصرار کیا کہ یہ کردار میں ادا کروں جس کے لیے وہ میرے بیٹے ارجن کپور کے پاس پہنچے اور انہیں مجھے یہ کردار کرنے کے لیے راضی کرنے کا کہا۔

بونی کپور سے جب سوال کیا کہ آیا کیا وہ اداکاری سے نروس ہوجاتے تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی پریشانی درپش نہیں، وہ زندگی کے اتار چڑھاؤ  میں پرسکون رہتے ہیں۔

 فلم لو رنجن نیکسٹ میں ڈمپل کپاڈیا رنبیر کپور کی والدہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اسپین میں کیا جانا تھا لیکن عالمی وبا کورونا کے باعث فلم سازوں کو بھارت میں ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا پڑا۔

مزید خبریں :