دنیا
20 ستمبر ، 2012

امریکا: ایئر لائن کمپنیوں کے 11 ہزار ملازمین کی برطرفی کے وارننگ نوٹسز

واشنگٹن…امریکہ کی بڑی ایئر لائن کمپنیوں نے 11 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کیلئے وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو ایئر لائن کمپنیوں کے ترجمان بروس ہکس نے کہا ہے کہ ایئر لائن کے جن 11 ہزار ملازمین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان میں گراؤنڈ کئے گئے جہازوں کا عملہ مکینکس اور دیگر لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر بیروزگاری کی صورتحال تشویشناک ہے مگر اس کے باوجود جن ملازمین کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں ان میں سے 40 فیصد لوگوں کو فارغ کیا جائے گا کیونکہ ایئر لائن کمپنیاں خسارے میں جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :