Time 14 جنوری ، 2021
کھیل

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور وسیم خان کے اختلافات شدت اختیار کرگئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی ہر قسم کے فیصلوں کا حق اپنے پاس رکھتے ہیں اور سی ای او وسیم خان اتھارٹی کے بغیر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں بڑوں کے اختلافات کی وجہ سے گراس روٹ کرکٹ پر کام نہیں ہو پارہا اور کام نہ ہونے کا نقصان مقامی کرکٹرز اور کلبز کو ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی پس پردہ تمام فیصلے کرتے ہیں اور میڈیا وسیم خان کوتنقید کا نشانہ بناتا ہے۔

مزید خبریں :